English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ پر نئی جنگ مسلط کردی، مسلسل فضائی حملے جاری

share with us

غزہ:30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے شروع کئے ہیں۔ گزشتہ روز منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کئی مقامات پر بمباری کی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مصر کی زیرنگرانی فائر بندی کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی ذرائع ابلاغ مسلسل یہ خبریں دیتے رہے کہ غزہ پرحملہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ اس نے منگل کے دن اور رات گئے کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی تنصیبات پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈ نے مشترکہ طورپر راکٹ حملوں کا دعوی کیا ہے اور ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگرقابض فوج نے خون خرابہ کرنے کی کوشش کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی صہیونی کالونیوں اور فوجی کیمپوں پر دسیوں راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گزشتہ روز غزہ سے 25 کلومیٹر دور اسرائیلی فوج نے اوف کیم کے مقام پر فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے الارم بجا دیئے تھے۔غزہ سے داغے گئے کئی راکٹ یہودی کالونیوں میں گرے ہیں جن کے زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی جبکہ اسرائیلی فوج نے ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کے ذریعے کئی راکٹ مار گرانے کا بھی دعوی کیا ہے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے میں دو میزائل داغے۔ رات گئے مشرقی غزہ میں الزیتون کالونی پربھی میزائل گرائے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا