English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی: وزیر صحت کی رہائش گاہ پر چھاپہ، کیجریوال چراغ پا

share with us

نئی دہلی:30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاستی وزیر صحت ستیندر جین کی رہائش گاہ پر آج صبح سی بی آئی نے چھاپہ مارا۔ چھاپے ماری کی اطلاع خود ستیندر جین نے ٹویٹ کر کے دی۔سی بی آئی کی چھاپے ماری پر وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے ٹویٹ کر کے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔یہ چھاپہ سکول اور محلہ کلینک میں کرئیٹو ڈیزائنر ٹیم کی خدمات لینے کی وجہ سے مارا گیا ہے۔اس کی تفتیش کی ذمہ داری سی بی آئی کو لیفٹننٹ گورنر نے سونپی تھی۔ حالانکہ اس چھاپے ماری پر سی بی آئی نے اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ستیندر جین کے ٹویٹ کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی ٹویٹ کر کے اس کاروائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کیا چاہتے ہیں؟پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر صحت کے گھر چھاپہ اس لیے مارا گیا ہے کیوں کہ دو دن قبل ہی انہوں نے نجی ہسپتالوں پر شکنجہ کسنے کی بات کہی ہے۔نجی ہسپتال کے مالکوں کے اشارے پر ہی یہ چھاپہ مارا گیا ہے کیوں کہ ستیندر جین ان کی کمائی میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔جو ہسپتال ایک ہزار فیصد تک منافع حاصل کرتے ہیں۔ دہلی حکومت اس پر 50 فیصدی کا کیپ لگانے جا رہی ہے۔ اور یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا