English   /   Kannada   /   Nawayathi

توتیکورن میں تشدد کیلئے غیر سماجی عناصر ذمہ دار ، وقت آنے پر لوگ دیں گے جواب : رجنی کانت

share with us

چنئی :30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اداکار سے سیاستداں بنے جنوبی ہندکی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت نے توتیکورن میں اسٹرلائٹ پلانٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس فائرنگ میں زخمی لوگوں سے بدھ کو اسپتال جاکر ملاقات کی ۔ وہیں اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اسٹرلائٹ پلانٹ کے مالکوں کو "غیر انسان "قرار دیا اور کہا کہ یہ پلانٹ اب کبھی نہیں کھلنا چاہئے۔توتیکورن میں تشدد کیلئے غیر سماجی عناصر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف ریاستی حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پولیس فائرنگ کی اجازت دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کسی وجہ سے وہاں مظاہرہ کررہے تھے ، پولیس کو اس دوران احتیاط سے کام لینا چاہئے۔رجنی کانت نے اس معاملہ میں ریاستی حکومت کا بھی دفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ پر حکومت سے استعفی مانگنا کوئی حل نہیں ہے۔ یہ واقعہ حکومت کیلئے ایک بڑا سبق ہے ۔ کسی کو بھی اتنے بڑے پیمانے پر تشدد کا اندازہ نہیں تھا ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ سب جانتے ہیں اور وہ وقت آنےپر جواب دیں گے ، مجھے یقین ہے کہ خفیہ محکمہ کو بھی اس کی رپورٹ ملے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا