English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ علماء کے وکلاء کی ملی خدمات قابل ستائش، مولانا مستقیم احسن اعظمی 

share with us

ممبئی :29؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی ہو یا فرقہ وارانہ فسادات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی ہو یااور کوئی ملی مسائل ، جمعیۃ علماء کے وکلاء نے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کیں ، ایک ایسے وقت میں جب ملزمین کے اہل خانہ ان کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، وکلاء عدالت میں ڈٹ کر ان کے لیئے انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کیا۔مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء لیگل سیل گذشتہ ایک دہائی سے گلزار اعظمی کی سربراہی میں بے گناہوں کو انصاف دلانے کی جدوجہد کررہا ہے جس میں وکلاء نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ابتک 159 ملزمین کی مقدمہ سے باعزت رہائی اور 38 ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے ساتھ ساتھ 686 ملزمین کے مقدمات ملک کی مختلف عدالتوں میں لڑے جارہے ہیں ۔
مولانا مستقیم احسن اعظی نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے وکلاء بالخصوص ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف،شیخ، ایڈوکیٹ افروز صدیقی، ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری، ایڈوکیٹ رازق شیخ ، ایڈوکیٹ ارشد سکسیس،ایڈوکیٹ افضل نواز، ایڈوکیٹ ساجد قریشی، ایڈوکیٹ ابھیشک پانڈے،ایڈوکیٹ تمنا، ایڈوکیٹ طارق چودھری،ایڈوکیٹ آصف نقوی،ایڈوکیٹ شہزاد، ایڈوکیٹ امان ، ایڈوکیٹ کاشف علی ، ایڈوکیٹ شروتی، ایڈوکیٹ ادیبہ خان، ایڈوکیٹ پونم پانڈے، ایڈوکیٹ دھارا مہتا و رفقاء کی خدمات کی ستائش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متذکرہ وکلاء نے سینئر ایڈوکیٹ یوگ چودھری کی رہنمائی میں ہر موڑ پر ملی مسائل میں اپنے آپ کو پیش کیا ہے ۔مولانا مستقیم احسن اعظمی نے ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی جاری مقدما ت میں ملزمین کا دفاع کرنے والے وکلاء کی ستائش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہیکہ وہ بے قصوروں اور بے گناہوں کے لئے حساب سابق اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔انہوں نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول، ارشاد حنیف، ارشاد احمد،ایڈوکیٹ گورو اگروال، ایڈوکیٹ ایم ایس خان، ایڈوکیٹ ساریم نوید، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد ، ایڈوکیٹ عمران غنی، ایڈوکیٹ واصف الرحمن خان(پٹنہ)، ایڈوکیٹ شاہجان، ایڈوکیٹ شاہد امام، ایڈوکیٹ فضل حق، ایڈوکیٹ ابو سلیم (کولکاتہ)ایڈوکیٹ خالد شیخ ، ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ، ایڈوکیٹ ایل آر پٹھان، ایڈوکیٹ زیڈ ایل خان، ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ، ایڈوکیٹ اے این علوی، ایڈوکیٹ جے ایم پٹھان، ایڈوکیٹ ایم ایم شیخ (احمد آباد) ، ایڈوکیٹ خطر پٹیل (اورنگ آباد)، ایڈوکیٹ کے پی شریف(کیرالا)، ایڈوکیٹ محرم علی (جبلپور)ایڈوکیٹ طاہر(بنگلور) و دیگر وکلاء و سینئر وکلاء کا انصاف کے حصول کے لیئے جاری لڑائی میں ان کی خدمات پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا