English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس ، سحری میں جگانے والے دو رضاکار گرفتار

share with us

قابض صہیونی فوج نے مسحراتی کو دانستہ طور پر دو روز قبل بھی تشددکا نشانہ بنایا تھا


مقبوضہ بیت المقدس :29؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دومقامی رضاکاروں کو مسلمان شہریوں کو سحری کے وقت بیدار کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مسحراتیوں (شہریوں کو روزہ بند ہونے سے قبل سحری کھانے کیلئے جگانے والے)کو حراست میں لے لیا۔القدس کے ایک سماجی کارکن ناصر قوس نے قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حارہ السعدیہ کے مقام سے محمد حجیج اور سعید العجلونی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں شہریوں کو سحری کے وقت ڈھول بجا کر بیدار کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے مسحراتی کو دانستہ طور پر دو روز قبل بھی نشانہ بنایا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے دو روز قبل محمود بدر، احمد حواش اور محومد قلیبو نامی مسحراتیوں کو دن دھاڑے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شور شرابہ کرکے یہودی آباد کاروں کو تنگ کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا