English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی شہادتوں پر احتجاج،عالمی ضمیر کوجھنجھوڑنے کیلئے ہزاروں جوتے یورپی یونین کے دفتر کے باہر رکھ دیئے 

share with us

برسلز:29؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)برسلز میں فلسطینی شہیدوں کے ہزاروں جوتے یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہررکھ دیے گئے۔یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہرفلسطینیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً ہزاروں جوتے رکھے گئے۔یہ جوتے ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ہیں، جو ایک این جی او نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر رکھے ہیں تاکہ عالمی ضمیر کوجھنجھوڑا جاسکے۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔ مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ دس سال میں ساڑھے چار ہزار فلسطینی اسرائیلی جنونیت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا