English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ کے ساحل پر بفر زون قائم کر دیا

share with us

بفرزوم کے قیام کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کی سمندر کے راستے اسرائیل میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانا ہے،حکام


غزہ :29؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ساحلی سرحد پر سمندر کے اندر زیکیم یہودی کالونی سے متصل بفر زون قائم کردیا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ بفرزوم کے قیام کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کی سمندر کے راستے اسرائیل میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانا ہے۔عبرانی اخبارمعاریف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد پر ی بفر زون پر جدید ترین آلات بھی نصب کئیگئے ہیں جو اپنی نوعیت کا دنیا کا جدید ترین بحری بفر زون ہے تاہم اس کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ سنہ2014 کی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے سمندر کے راستے اسرائیلی تنصیبات تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ سمندری حدود میں اس بفر زون کے قیام کا مقصد زیکیم کے اطراف میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی مداخلت کی روک تھام کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا