English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی عدالت کے فیصلہ کے بعد فلسطینیوں پرمظالم میں اضافہ

share with us

غزہ:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اجازت ملنے کے بعد قابض اسرائیلی فورسز نے سرحدی باڑ کے نزدیک مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو شہید اور 119 افراد کو زخمی کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں ’اپنے گھروں کو واپسی‘ کی مہم کے تحت ہزاروں فلسطینی نوجوان اسرائیلی سرحد کی باڑ کے نزدیک پہنچے تھے جہاں اسرائیلی فورسز نے پُر امن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان نے جام شہادت نوش کرلی جب کے 109 فلسطینی زخمی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیتمیں اضافہ سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کے بعد ہوا ہے جس میں عدالت نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کے خلاف انسانی حقوق کی 2 تنظیموں کی طرف سے  دائر پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فوج کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا لائسنس مل گیا ہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو واپسی کی تحریک کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ دو ماہ سے ہر جمعے کو سرحد کی جانب مارچ کیا جاتا ہے۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ اسرائیل کی جانب سے 2007ء سے جاری غزہ کی نا کہ بندی کو ختم کرنا ہے تاہم اس مطالبے کو ماننے کے بجائے طاقت کا استعمال جاری ہے جس کی وجہ سے 30 مارچ سے اب تک  116 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا