English   /   Kannada   /   Nawayathi

توہین آمیز فلم کی تشہیر پر مصر نے ملک بھر میں یوٹیوب پر عائد کی پابندی

share with us

قاہرہ:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کے اعلیٰ ترین انتظامیہ نے ملک میں ایک ماہ کی مدت کے لیے ویڈیو شئیرنگ سائٹ یو ٹیوب پر پابندی عائد کردی ہے۔عدلیہ حکام کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلل اللہ علیہ وسلم کی شبیہ کو نقصان پہنچانے والی فلم کے خلاف گذشتہ ایک سال سے یو ٹیوب پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کے بعد مصر کے اعلیٰ ترین انتظامیہ نے ایک ماہ کی روک لگا دی ہے۔دراصل سنہ 2013 میں مصر کی ایک نچلی عدالت نے انوسینس آف مسلم نامی فلم کے پیش نظر یو ٹیوب کو پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔لیکن ملک کی رگیولیشن ٹیلیکوم اٹھارٹی کی مداخلت کے بعد عدالتی فیصلے پر روک لگا دی گئی۔سنہ 2012 میں منظر عام پر آنے والی فلم پیغمبر اسلام کو مذاقیہ پیڈوفائل کے کردار میں پیش کرتی ہے۔ اس فلم کے خلاف مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جس میں 30 لوگوں کو قتل بھی کر دیا جاتا ہے۔  واشنگٹن نے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے اپنے بیان میں کہا کہ یہ متنازع فلم بغیر کسی سرکاری حمایت کے تیار کی گئی ہے۔ گذشتہ سنیچر کے روز انتظامیہ نے یہ حکم جاری کیا تھا جبکہ سنیچر کی دوپہر تک یو ٹیوب چل رہا تھا۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا