English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے کی یورپ کو 7 شرائط پیش کردیں

share with us

تہران:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ا یران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری سمجھوتے پر قائم رہنے اور اس سے علیحدہ نہ ہونے کی ضمانت کیلئے یورپی ممالک کے سامنے 7 شرائط پیش کر دیں ہیں۔گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوہری معاہدے پر قائم رہنے اور علیحدہ نہ ہونے کیلئے یورپی یونین کو ایران کی سات شرائط پر پورا اترنا ہوگا،ان شرائط میں تہران کا بیلسٹک پروگرام اور خطے میں ایرانی سرگرمیوں پرکوئی بات چیت نہیں ہو سکتی،یورپی یونین،ایران کی تیل کی مصنوعات کی خریداری جاری رکھیں اور اس ضمن میں امریکی دباؤ کو مسترد کر دیں،ہمارے بینک کاری کے شعبے میں بھی لین دین برقرار رکھیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران یورپی ممالک کیساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے مگر فرانس،برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک ایران کے حساس معاملات میں امریکا کی اتباع کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایران کو اقتصادی پابندیوں سے بچنیکیلئے 12 شرائط عائد کی تھیں تاہم ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا