:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

انڈونیشیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا، اسرائیل فیصلے کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کررہا ہے ،ترجمان صہیونی وزارت خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس :24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانوئل نحشن نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے رد عمل میں انڈونیشیا نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ انڈونیشیا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔صہیونی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل انڈونیشیا کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کررہا ہے تاہم اس حوالے سے انڈونیشیا سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم نہیں تاہم دونوں ملکوں میں سیاحتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت اور تجارت کے لیے انڈونیشیا کا رخ کرتی ہے۔
ء
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |