English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جیل میں فلسطینی شہری کا قتل، عرب لیگ کی مذمت،فوری تحقیقات کا مطالبہ

share with us

قاہرہ:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ نے اسرائیلی جیل میں صہیونی تفتیش کاروں کے وحشیانہ تشدد سے ایک معمر فلسطینی شہری کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 53 سالہ فلسطینی عزیز عویسات کا اسرائیلی جیل میں وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ عرب لیگ اس واقعے کے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ عویسات پر جیل میں تشدد اور اس کے بعد نام نہاد علاج کی آڑ میں اس کے علاج میں مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار اسرائیل ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی موت واقع ہوئی۔عرب لیگ نے صہیونی ریاست کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا سلسلہ فوری طورپر بند کرے اور قیدیوں کے عالمی قوانین کے مطابق ان سے برتا ؤکو یقینی بنائے۔خیال رہے کہ فلسطینی شہری عزیز عویسات کو اسرائیلی جلادوں نے چند روز قبل ایشل جیل میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال میں بھی اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی موت واقع ہوگئی۔ عویسات کا تعلق بیت المقدس سے تھا اور اسے 2014 کو گرفتار کرنے کے بعد 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا