English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکٹر کفیل کی نیپاہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی پیشکش حکومت نے قبول کی

share with us

نئی دہلی:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں گزشتہ سال آکسیجن کی مبینہ کمی سے بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے معاملے میں نو ملزموں میں سے ایک ڈاکٹر کفیل خان کیرالہ کے کوزی کوڈ میں نپاہ وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے کام کریں گے۔خبر رساں ایجنسی بھاشا کے مطابق ڈاکٹرخان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے نپاہ وائرس سے متاثر لوگوں کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔جس کو کیرالہ کے  وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا ہے۔انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ ان کے قیام کا انتظام ریاستی حکومت کرے گی۔ڈاکٹر خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا جب میں جیل میں تھا تو کیرالہ کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مجھے سپورٹ دیا تھا اور جیل سے نکلنے کے بعد بھی میں تین دن کیرل میں رہا۔واضح ہو کہ بی آرڈی میڈیکل کالج میں گزشتہ اگست میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر خان کو سات مہینے جیل میں رہنا پڑا تھا۔دریں اثنا کیرالہ کے چیف منسٹر آفس نے تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مختلف ڈاکٹروں نے نپاہ وائرس سے متاثر لوگوں کے درمیان کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔وزیر اعلیٰ پنیاری ویجین نے کئی لوگوں کی درخواست قبول کی ہے جس میں سے ٖڈاکٹر کفیل خان ایک ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا