English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا : مسلم طالبہ کو حجاب کی نہیں ملی اجازت

share with us

مہاراشٹر:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) حجاب کے تعلق سے ملک اور بیرون ممالک کئی واقعات پیش آچکے جن میں مسلم خواتین کو حجاب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، اور حجاب نہ چھوڑنے پر یا تو انہیں ملازمت، اسکول اور کالج چھوڑنے پر مجبور کیا گیا یا انہیں ہراساں کیا گیا۔  ممبئی کے ایک کالج میں مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر آنے کی اجازت نہیں دی گئی، طالبہ اس معاملے کولیکر ممبئی ہائی کورٹ پہنچی۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہنے والی ایک طالبہ نے ’’ سائی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج بھیونڈی‘‘ کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ عرضی داخل کرنے والی طالبہ باندرہ کی رہنے والی ہے جس نے ’’کامن انٹرنس ٹیسٹ کامیاب کرنے کے بعد 14 دسمبر 2016 کو کالج میں داخلہ لیا تھا۔ کالج کا آغاز 27 دسمبر 2017 کو ہوا، جس کے بعد طالبہ نے کالج آنا شروع کردیا۔ کالج انتظامیہ نے تمام مسلم لڑکیوں کو حجاب کرنے پر مجبور کردیا، اور مسلم لڑکیوں کو دھمکی دینا شروع کردیا کہ وہ یا تو حجاب اتار کر آئے یا کالج چھوڑدے۔ طالبہ نے کہا کہ ’’ بہت سی لڑکیوں نے حجاب چھوڑ دیا اور دیگر نے کالج چھوڑ دیا، تاہم عرضی داخل کرنے والی طالبہ نے نہ تو حجاب ترک کیا اور نہ کالج چھوڑا۔ طالبہ نے کہا کہ ’’ وہ اور اس کے والدین دونوں ہی نے کالج انتظامیہ سے کہا کہ ’’ حجاب چھوڑنا اس کے لیے ممکن نہیں ہے۔ اور وہ اس ضمن میں کئی کالج انتظامیہ سے رجوع ہوئے تاکہ معاملے کو سلجھایا جاسکے۔ انہوں نے 11 جنوری 2017 کو ایورویدک، یوگا اور نیچرو پیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی مرکزی وزارت کو اس ضمن میں ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا۔ وزارت نے 20 جنوری 2017 کو جواب میں کالج انتظامیہ کو لکھا کہ ’’ ایک طالبہ کو حجاب نہ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور اس معاملے کو فورا ہی حل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ طالبہ نے کہا کہ ’’ اس کے بعد مجھے کالج چھوڑنے کے لیے کہا گیا۔ لڑکی کے والد نے ’’ اسٹیٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ڈرگس ڈپارٹمنٹ‘‘ کو ایک مکتوب لکھا۔ جس پر کئی مرتبہ سماعت ہوئی ایک سماعت کے دوران کالج انتظامیہ نے کہا کہ ’’ انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کیا ہوا ہے جس کے باعث لڑکی کو حجاب پہن کر آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان تمام کارروائیوں کے بعد لڑکی رواں برس 12 مارچ کو بامبے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ کورٹ نے کالج کو طالبہ کو حجاب پہن کر سیشن اور ’’ بی ایچ ایم ایس‘‘ امتحان میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ اس دوران طالبہ نے 19 مارچ تا 18 اپریل کو ہونے والے تمام سیشنز میں شرکت کی۔ جب طالبہ امتحان فارم کے لیے کالج انتظامیہ سے رجوع ہوئی تو کالج نے حاضری پوری نہ ہونے پر فارم دینے سے انکار کردیا۔  طالبہ پھر کورٹ سے رجوع ہوئی اور کہا کہ ’’ کالج میں انتظامیہ کے رویے کے باعث ہی وہ غیر حاضر رہی اپنی نجی وجوہات کے باعث نہیں۔ کورٹ نے دوبارہ کالج انتظامیہ کو فارم جاری کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ حجاب کے تعلق سے ملک اور بیرون ممالک کئی واقعات پیش آچکے جن میں مسلم خواتین کو حجاب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا