English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانات

share with us

سول سروسیز امتحان رہنما سیریز

اشفاق عمر، مالیگاؤں

(گذشتہ سے پیوستہ ) 

پچھلے ہفتے ہم نے جانا تھا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کیا ہیں؟مقابلہ جاتی امتحانات بنیادی طور پر وہ امتحانات ہوتے ہیں جن کے ذریعے کسی معیاری یونیورسٹی ؍ کالج میں داخلے کے لیے یا کسی اعلیٰ سرکاری نوکری پر تقرری کے لیے ہزاروں یا لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے درکار تعدادکے مطابق قابل اور باصلاحیت امیدواروں کو چنا جاتا ہے اور بقیہ کو ردّ کردیا جاتا ہے۔ ان امتحانات کے ذریعے کسی کو بھی جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچائے بغیر کوئی بھی طالب علم ہزاروں لاکھوں طلبا و طالبات کے درمیان اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنا جائزمقام حاصل کرلیتاہے۔ ان امتحانات کے لیے کافی سخت محنت کرنا ہوتی ہے ورنہ بار بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات : ہمارے یہاں جب IAS، IPS، IFSجیسے امتحانات کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ یو پی ایس سی کے امتحانات ہیں جب کہ یہ بات پورے طور پر صحیح نہیں ہے۔ UPSCسال بھر میں کئی امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔ہر امتحان کانوٹیفکیشن علاحدہ وقت میں جاری ہوتا ہے۔ اس طرح UPSCکی سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں۔ کمیشن کی ویب سائٹ سے سال بھر کے پروگراموں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔یونین پبلک سروس کمیشن درج ذیل امتحانات کا انعقاد کرنے والی ہندوستان کی بااختیار مرکزی ایجنسی ہے۔
1) سول سروسیز امتحان : سول سروسیز امتحان پاس کرنے کے بعد امیدواروں کی IAS، IPS، IFSجیسی گورنمنٹ کی بہت ساری اسامیوں اور عہدوں پر تقرری کی جاتی ہے۔
2) انڈین فاریسٹ سروس (IFoS) : جنگلاتی وسائل کے تحفظ، بچاو? اوراحیاء کے لیے 1966ء میں آل انڈیا سروسیز ایکٹ 1951ء کے تحت انڈین فاریسٹ سروسیز کی تشکیل کی گئی تھی۔ جنگلات کی نگرانی، تحفظ اور ان سے متعلق پالیسیوں کی عمل آوری، اس سروس کے عہدے داروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انڈین فاریسٹ سروسیز امتحان پاس کرنے کے بعد اس سروس میں شمولیت ممکن ہوتی ہے۔ اس کا شمارآل انڈیا سروسیز میں ہوتا ہے۔یہ امتحان سائنس کے گریجویٹس کے لیے ہوتا ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعے اس سروس میں تقرری اور ٹریننگ کا نظم کیا جاتا ہے۔ 
3) انجینئرنگ سروسیز امتحان (IES) : :UPSCکے منعقد کردہ انجینئرنگ سروسیز امتحان میں کامیابی پانے کے بعد سینٹرل گورنمنٹ سروسیز میں تقرری ممکن ہے۔انڈین انجینئرنگ سروسیز کے چار زمروں میں اسامیوں کی بھرتی کے لیے ہر سال جون میں امتحان لیا جاتا ہے۔
4) انڈین اکونومکل اینڈ اسٹیٹیکل سروس (IES/ ISS) : ان سروسیز کا شمار سینٹرل سروسیز میں ہوتا ہے۔ UPSCان کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو پلاننگ کمیشن، پلاننگ بورڈ، منسٹری آف اکنامک افیئرز اور دوسرے محکموں میں تعینات کیا جاتا ہے۔
5) جیولوجسٹ امتحان (Geologists's Examination ) : اس سروس کا تعلق ارضیات (Geology) اور اس سے منسلک موضوعات سے تعلق ہوتا ہے۔کامیاب امیدوار جیوسائنٹفک اداروں مثلاً جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (CGWB)کا حصہ بن جاتے ہیں۔
6) اسپیشل کلاس ریلوے اپرنٹائس (SCRA) 
Special Class Railway Apprentice : اس سروس میں منتخب ہونے اور اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد امیدوار ریلوے کی گروپAسروسیز کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ذیل میں انڈین ریلوے کی سروسیز کا ذکر کیا گیا ہے۔ ۱) انڈین ریلوے ٹریفک سروس ۲) انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس (IRAS) ۳) انڈین ریلوے Personnel سروس (IRPS ) ۴) ریلوے پروٹیکشن سروس؍ ریلوے پروٹیکشن فورس ۵) ریلوے انجینئرنگ سروس۔
7) کمبائنڈ میڈیکل سروسیز امتحان(CMS) : UPSCہر سال جنوری میں اس امتحان کا انعقاد کرتا ہے۔ مرکزی حکومت کے صحت سے متعلق شعبے مثلاً انڈین ریلوے اور انڈین آرڈیننس فیکٹریز ہیلتھ سروس، سینٹرل ہیلتھ سروس وغیرہ میں ان کا تقرر کیا جاتا ہے۔درج ذیل اسامیوں ؍ محکموں میں ان کا تقرر کیا جاتا ہے۔ ۱) اسسٹنٹ ڈویڑنل میڈیکل آفیسر اِن ریلوے ۲) اسسٹنٹ ڈویژنل میڈیکل آفیسر اِن آرڈیننس فیکٹریز ہیلتھ سروس ۳) جونئیر اسکیل پوسٹ اِن سینٹرل ہیلتھ سروسیز ۴) میڈیکل آفیسرز اِن دہلی میونسپل کارپوریشن ۵) جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز اِن NDMC 
8) سینٹرل پولس سروس(CPS) : UPSC درج ذیل سروسیز میں اسسٹنٹ کمانڈنٹس (گروپ A) کی اسامیوں میں تقرری کے لیے ایک تحریری امتحان کا انعقاد کرتا ہے۔
a) سینٹرل پولس فورس (CPF) b) بارڈر سیکوریٹی فورس (BSF)
c) سینٹرل ریزرو پولس فورس (CRPF) d) انڈو تبت بارڈر پولس (ITBP)
e ) سشستر سیما بل (SSB)
9) کمبائنڈ ڈیفنس سروسیز امتحان (CDS) : سال میں دو مرتبہ ان امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔منتخب امیدواروں کوآرمی، نیوی اور ایئرفورس میں سروس دی جاتی ہے۔
10) نیشنل ڈیفنس اینڈ نیول اکیڈمی امتحان( NDA / NA) :
UPSC سال میں دو مرتبہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے امتحان کا انعقاد کرتا ہے۔کامیاب امیدواروں کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
ان کے علاؤہ بھی کمیشن کئی امتحانات کا انعقاد کرتا تھا۔ سول سروسیز امتحان کمیشن کے ذریعے لیا جانے والا ایک امتحان ہے۔(یو این این) 
مضمون نگار کی رائے سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔ 
22؍ مئی 2018
ادارہ فکروخبر بھٹکل 

پہلی قسط پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔ 

 

http://www.fikrokhabar.com/ur/content-details/18371/essays/civil-service-imtihanaat--news.html

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا