English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمود عباس کی حالت دوبارہ خراب، ایک ہفتے میں تیسری با ر ہسپتال داخل

share with us

رام اللہ :21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی صدر محمود عباس کی حالت ایک بار پھر اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک فلسطینی ذمے دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر د ئیے گئے ہیں۔فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق رام اللہ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ نے کہا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کے نتائج اچھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کنسلٹنٹ ہسپتال میں فلسطینی صدر کے ایک کان کا آپریشن ہوا تھا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا موقع ہے کہ 82 سالہ محمود عباس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وفا ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر منگل کے روز کان کے چھوٹے سے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد انہیں فارغ کر دیا گیا تھا تاہم جمعے کے روز وہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا