English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر ایردوان پر قاتلانہ حملہ کی سازش?

share with us

استنبول:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)صدرِ ترکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کادعوی کیا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان پر بلقان  کے دورے کے دوران ترک نژاد ایک گروہ کی جانب سے  قاتلانہ حملہ  ہو سکتا ہے۔مخبری  ملنے پر ایردوان  کے کل سے دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا سے قبل خفیہ سروس اور سیکورٹی اداروں نے لازمی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں مقیم  ترکوں کی جانب سے مقامی خفیہ سروس کو ، جبکہ مغربی سروس  کی جانب سے ترک خفیہ سروس  کو "آئندہ کے دور میں بلقانی خطے  کے ممکنہ دورے  کے دوران ترک نژاد ایک گروہ  کے صدرایردوان پر قاتلانہ حملے کی تیاری میں ہونے کی اطلاعات موصول  ہوئی ہیں۔اسوقت وقت، مقام اور طریقہ کار کے  حوالے سے تفصیلات کی قطعی معلومات  موجود نہیں ہیں  تو بھی خفیہ سروسز اس معاملے کی باہمی رابطے سے تحقیقات کر رہی ہیں۔دریں اثناء نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نے اس معاملے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اس قسم کے خطرات سے خوف کھانے والی ایک شخصیت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ "ایردوان قتل کرنے کی دھمکیوں و خطرات سے خوفزدہ  ہونے والی اور اپنے راستے و دعوے سے پیچھے ہٹنے والے ایک لیڈر نہیں ہیں۔ ابتک   اگر  کوئی اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہے تو پھر وہ احمق ہونے کے علاوہ کچھ اور  نہیں ہے۔"بوزداع نے مزید کہا کہ  اللہ تعالیکی مدد، اس کی رہنمائی اور تحفظ ، اس عظیم قوم و امت محمدؐ اور مظلوم انسانوں کی دعا­وں  کے ساتھ ہمارے صدر رجب طیب ایردوان اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا