English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر دباؤ کے لیے وسیع تر کوششیں کرنا ہوں گی، پومپیو

share with us

واشنگٹن:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے وسیع تر کوششوں کی ضرورت ہے۔ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی اپیلوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کل پیر کے روز مائیک پومپیو ایران کے موضوع پر اتحادی ممالک کو ایک نئی ڈیل پر متفق کرنے کے لیے پالیسی بیان دیں گے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل تہران حکومت کے میزائل پروگرام پر قدغن نہیں لگاتی، اس لیے اس سلسلے میں نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا