English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: کانگریس۔ جے ڈی ایس کا آج اجلاس, اہم امور پرکیا جائے گا تبادلہ خیال

share with us

 نئی دہلی :20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)دہلی میں کرناٹک میں 23 مئی کو حکومت سازی معاملے میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین کا کانگریس پارٹی صدر راہل گاندھی کی صدارت میں آج ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں آج کانگریس اور جے ڈی ایس کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں 23 مئی کو حلف برداری تقریب سے پہلے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانگریس کے سنئیر رہنما غلام نبی آزاد، اشوک گہلوٹ آج ہی دہلی پہنچ جائیں گے، اور یہ دونوں رہنما کرناٹک حکومت میں قلمدانوں کی تقسیم اور دیگر اہم امور پر راہل گاندھی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ گذشتہ روز بی جے پی کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے اکثریت ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اس کے بعد ہی کرناٹک گورنر نے کانگریس اور جے ڈی ایس کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔ ایک کانگریس رہنما نے کہا کہ ’’ دہلی میں منعقدہ اجلاس میں آج ہر چیز کا فیصلہ کرلیا جائے گا جس میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے اعلی رہنما راہل گاندھی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ کانگریس نے کرناٹک میں حکومت سازی کے لیے جے ڈی ایس کو قلمدانوں کی تقسیم کے معاہدے کی بنیاد پر حمایت دی ہے۔جے ڈی ایس کے کمارا سوامی وزیر اعلی ہوں گے جبکہ نائب وزیراعلی کانگریس سے ہونے کا امکان ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد ریاستی گورنر نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی جس پر یدی یورپا نے وزارت اعلی کے عہدے کا حلف بھی لے لیا تھا اور اکثریت ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد انہیں استعفی دینا پڑا۔ 

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا