English   /   Kannada   /   Nawayathi

چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ : کیجروال سے پولس کی تین گھنٹہ تک پوچھ تاچھ ،کیجریوال کا طنز: پولیس پر فرضی کیس کا دباؤ ہے لیکن ہم تعاون کریں گے

share with us

نئی دہلی:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش پر'آپ' کے قانون سازوں کے مبینہ طورپرحملہ کرنے کے معاملے میں دہلی پولیس نے جمعہ کے روز وزیراعلی اروند کیجریوال سے ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی۔پوچھ گچھ کے بعد کیجریوال نے ٹویٹ کر بی جے پی اور لیفٹننٹ گورنر(ایل جی) پرزبانی حملہ کیا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے دہلی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دہلی کے وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پولیس پر فرضی کیس کا دباؤ ہے، لیکن ہم تحقیقات کرنے میں تعاون کرتے رہیں گے۔کیجریوال نے بتایا کہ پولیس نے مجھ سے پوچھ گچھ بے حد اچھے ماحول میں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز کورٹ میں خارج ہو جائیں گے، کیوں کہ تمام کیسز فرضی ہیں اور غلط سیاست سے متاثرہیں۔کیجریوال نے ٹویٹ میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں بہت اچھا کام کر رہی ہے، خاص طور پر تعلیم، صحت، بجلی اور پانی پ۔ جس کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ مجھ پر، میرے وزراء اور میرے رشتہ داروں پر کافی فرضی کیسز کیے گئے لیکن ایک ایک کر تمام کیسزکورٹ میں خارج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے جب اتنے فرضی کیسز میں کسی ریاست کے وزیر اعلی سے پوچھ گچھ ہوئی ہو اور پولیس کی ریڈ کرائی گئی ہو۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہمیں یا وزیراعلی کو پولیس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ پولیس نے وزیر اعلی سے اچھے انداز میں پوچھ گچھ کی۔  انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو مرکزی حکومت ایک ہتھیار کی طرح استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے اہلکار بھی یہ مانتے ہیں کہ ان کا بیجا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہم سے جتنی دفعہ پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے اس کا خیر مقدم ہے لیکن ہم ہر دفعہ کورٹ سے یہ جیت کر ثابت کریں گے کہ دہلی پولیس کے تمام کیسز فرضی اور بے بنیاد ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا