English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب گوا میں حکومت سازی کا دعوی پیش کرے گی کانگریس ، کرناٹک کا دے گی حوالہ

share with us

نئی دہلی : کرناٹک میں ڈرامائی انداز میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی کانگریس پہلے سے اور زیادہ جارحانہ انداز میں سامنے آگئی ہے۔ بی جے پی کی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے کانگریس اب گوا میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کرے گی۔کرناٹک کے 16 ممبران اسمبلی جمعہ کو راج بھون تک مارچ کریں گے۔خیال رہے کہ 2017 کے گوا انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی ، لیکن عین وقت پر بی جے پی نے ممبران اسمبلی کی جوڑ توڑ کرکے اپنی حکومت بنالی تھی ۔ بی جے پی نے اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو گوا کا وزیر اعلی بنادیا تھا۔ اب کرناٹک کا حوالہ دے کر کانگریس گوا میں مورچہ کھولنے جارہی ہے۔غور طلب ہے کہ بی ایس یدیو رپا نے آج کرناٹک کے 23 ویں وزیر اعلی کے طور پرعہدے کا حلف لیا۔راج بھون میں منعقد تقریب میں گورنر وجوبھائی والا نے انہیں حلف دلایا۔وہ تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ یہاں دیکھنے والی بات یہ بھی تھی کہ یدیو رپا کے ساتھ کسی دیگر لیڈر نے وزیر عہدے کی فی الحال حلف نہیں لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا