English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنارس: زیر تعمیر پل منہدم ہونے سے ۱۲ افراد ہلاک، سی ایم یو گی نے مہلوکین کے لئے معاوضہ کا کیا اعلان

share with us

یوپی:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست اتر پردیش کے تاریخی شہر بنارس میں زیر تعمیر پُل کا ایک حصہ منہدم ہو جانے سے 12 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق اس پُل کی تعمیر بنارس کے کینٹ اسٹیشن کے سامنے کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ وارانسی وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔  ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ممکن مدد بھیجنے کی یقین دہانی کی ہے۔سی ایم یوگی نے معاملہ میں جانچ کے احکامات دیتے ہوئے مہلوکین اور متاثرین کے لئے پانچ لاکھ اور دو لاکھ معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے اطلاعات کے مطابق پُل کا ایک حصہ گر کر گاڑیوں پر جا گرا جس کے نیچے کافی لوگ دبے ہونے کے امکانات ہیں، مقامی لوگ بچاؤ اور راحت کام میں مصروف ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق ریاست کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ وارانسی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی بچاؤ اور راحت کام کے لیے این ڈی آر ایف کے دو عملے بھی وارانسی کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔



 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا