English   /   Kannada   /   Nawayathi

متعدد ریاستوں میں تباہی، 46 لوگوں کی موت، 109 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلی آندھی، سڑکوں پر پلٹ گئی گاڑیاں

share with us

نئی دہلی:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال ، اتر پردیش ، اور این سی آر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے کم سے کم 46 افراد کی موت کی خبر ہے۔واضح رہے کہ ملک کے کئی حصوں میں اتوار کی شام آئی تیز آندھی اور بارش کےسبب لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔خبر کے مطابق اتر پردیش میں آندھی کی وجہ سے 23 لوگوں کی موت ہوگئی ، جبکہ مغربی بنگال میں طوفان کی وجہ سے چار بچوں سمیت کم سے کم 12 لوگ مارے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں نو اور دہلی میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے ۔ دہلی اور اطراف ریاستوں میں آئی آندھی کے سبب بڑی مقدار میں پیڑ گر گئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک روڈ ، ریل اور ہوائی ٹریفک پر اثر پڑا۔نیوز ایجنسی اے این آئی نے بلند شہر میں دہلی کانپور ہائیوے کی کچھ تصویریں جاری کی ہیں ، جن میں کئی گاڑیاں پلٹی ہوئی دکھ ر ہی ہیں ۔ ایجنسی کے مطابق آندھی میں اتنی شدد ا تھی کہ ہائیوے سے گزر رہے ٹرک اور کاریں پلٹ گئیں۔محکمہ موسم کے مطابق ہماچل پردیش، اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چنڈی گڑ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، آسم ، میگھالیہ ، مہاراشٹرا، کرناٹک ، کیرل اور تمل ناڈو میں طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا