English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال: بلدیاتی انتخابات میں تشدد، 6 ہلاک

share with us

بنگال:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی تشدد اور پولنگ مراکز پر قبضہ کرنے نیز گھروں کو نذر آتش کرنے کی خبریں آ رہی ہیں۔مغربی بنگال کے مزید چار اضلاع سے تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تشدد میں 6 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ضلع کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے پاس دھماکہ ہونے سے 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔شمالی بنگال کے علی پور دوار میں پولنگ بوتھ کے باہر ایک ہجوم ووٹرز کو چاقو لے کر قطار میں رہنے کے لیے متنبہ کرتا ہے۔ شمالی 24 پرگنا ضلع میں مقامی لوگوں نے 9 غنڈوں کو پولنگ مراکز کے اندر بیلٹ پیپر پر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل ان کی خوب پٹائی کی۔ پولیس نے زخمی شرپسند عناصر کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ جب انھوں نے غنڈوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے بم پھینک کر بھانگنے کی کوشش کی۔ریاست کی وزیر خوراک جیوتی پریو نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انتشار پھیلانے کے لیے بنگلہ دیش سے غنڈے بلوائے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا  بنگال کے جنوبی حصوں سے تشدد کی خبریں آ رہی ہیں جبکہ شمالی بنگال میں پُر امن طریقے سے پولنگ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا