English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں ’میثاق القدس‘ پر تین ہزار رکان پارلیمان کے دستخط ثبت

share with us

استنبول:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں القدس کے لیے کام کرنے والے پارلیمانی یکجہتی رابطہ گروپ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے لیے ’میثاق القدس‘ کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت میثاق القدس پر اب تک تین ہزار ارکان پارلیمان کے دسخط کرائے جا چکے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ترکی، الجزائر، تیونس، سوڈان، مصر، فلسطین، اردن، عراق، یمن اور لیبیا کے 50 ارکان ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایک پیٹیشن پر دستخطی مہم شروع کی گئی جس میں کم سے کم تین ہزار ارکان پارلیمان کے دستخط ہوچکےہیں۔ یہ مہم کل 14 مئی  تک جاری رہے گی۔ یہ دن فلسطین میں ’یوم نکبہ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔میثاق القدس مہم بحرین، فلسطین، ترکی اور انڈونیشیا میں جاری رہے گی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف امریکا اور اسرائیل بیت المقدس پرقبضے کے لیے نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ امریکا نے کل چودہ مئی کو تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد بیت المقدس کے حوالے سے دنیا کے پارلیمانی اداروں میں زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا