English   /   Kannada   /   Nawayathi

یڈی یورپا کا ایکزٹ پول :بی جےپی درج کرے گی جیت ،کانگریس کو ملیں گی محض ستر سیٹیں

share with us

میسور:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک اسمبلی الیکشن ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج بھی سامنے آچکے ہیں۔ بیشتترایگزٹ پول کے نتائج میں کانگریس یا بی جے پی میں سے کوئی بھی پارٹی اکثریت کے اعداد وشمار (112) تک نہیں پہنچ پارہی ہے۔ ایگزٹ پول میں جنتا دل سیکولر کو کنگ میکر بتایاجارہا ہے۔ یعنی جو پارٹی جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرے گی، کرناٹک میں اس کی ہی حکومت بنے گی۔یدی یورپا کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بنے گی اور کانگریس صرف 70 سیٹوں پر سمٹ کررہ جائے گی۔ اپنی جیت کو لے کر مطمئن یدی یورپا نے حکومت بنانے کے لئے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کے امکانات کو بھی خارج کردیا۔یدی یورپا نے کہاکہ میں نے کئی نیوز چینلوں پر ایگزٹ پول کے نتیجے دیکھے ہیں۔ منگل کو بی جے پی اکثریت کے ساتھ سرکار بنانے جارہی ہے۔ کانگریس کرناٹک سے غائب ہوجائے گی، جے ڈی ایس سے تو ہاتھ ملانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 130 سیٹیں جیت رہے ہیں۔ کانگریس کو صرف 70 سیٹیں ہی ملیں گی۔ جے ڈی ایس بس 25 سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ باقی چھوٹی پارٹیوں کے ہاتھ میں 4-3 سیٹیں ملیں گی۔بی جے پی کے ریاستی صدر یدی یورپا نے اپنی حلف برداری تقریب کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ 17 مئی کو وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے، ان کے مطابق وزیراعلیٰ بنتے ہیں میں سب سے پہلے کسانوں کا قرض معاف کردوں گا۔ پارٹی کے انتخابی منشور میں اس کا ذکر ہے۔ یدی یورپا نے سدارمیا کو "کسان مخالف" اور "عوام مخالف" بتایا ہے۔واضح رہے ایگزٹ پول کے نتائج کو لے کر سدارمیا نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ایگزٹ پول کے نتائج کو خارج کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بس دو دن کا انٹرٹینمنٹ ہے، اس پر یدی یورپا کا کہنا ہے کہ میں یہ قطعی نہیں کہہ رہا کہ سدارمیا کو ایگزٹ پول پر بھروسہ کرنا چاہئے، جو بھی ہو ان کی پارٹی 70 سیٹیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ سدارمیا کے اقتدار کی مدت ختم ہوچکی ہے، وہ چامنڈیشوری اور بادامی دونوں سیٹوں سے ہاریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا