English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابات: سدارامیانے ایکزٹ پول کو کیا مسترد ،کہا کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ درج کرے گی جیت ،پارٹی کارکنان کو بے فکر رہنے کا دیا مشورہ

share with us

بنگلور:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی کے معلق کئے گئے اگزٹ پولس کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلی سدارمیا نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ وہ فکر مند نہ ہوں کیوں کہ ان کی پارٹی پھر سے بر سر اقتدار ہوگی۔سوشیل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کرناٹک کے وزیراعلی سدا رمیا نے کہاکہ اگزٹ پولس اور اوپینین پولس آئندہ دو دنوں تک تفریح کے لئے ہیں۔اگزٹ پولس اس شخص کی طرح جو تیرنا نہیں جانتا لیکن اسے اس بات کی تسلی ہے کہ وہ ڈوبے گا نہیں۔ کیوں کہ اسے دریا کی گہرائی چارفیٹ بتاکر گمراہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے کہا کہ وہ بے فکر رہیں اور ویکینڈ پر آرام کریں۔کرناٹک کانگریس کے صدر پرمیشور نے بھی اگزٹ پولس کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں ،لیڈروں اور امیدواروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ان کی پارٹی 113 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس دلت کو وزیراعلی بنائے گی تو انہوں نے کہا کہ اسبات کا فیصلہ ہائی کمان، سی ایل پی کرے گی۔ادھر، بی جے پی کے وزارت اعلی کے امیدوار بی ایس یدی پورپا نے دعوی کیا ہے کہ کرناٹک میں زعفرانی جماعت 125 تا 130 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور وہ اگلے وزیراعلی ہوں گے۔یدی یورپا نے کہا کہ سدارمیا کو دونوں حلقوں بادامی اور چامندیشوری میں ناکامی ہوگی ۔انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس کے مل کر حکومت بنانے کے امکان کو مسترد کردیا اور اصرار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی اتحادبی جے پی بھی نہیں کرے گی بلکہ بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا