English   /   Kannada   /   Nawayathi

بذریعہ ایر انڈیا جدہ سے منگلور پہنچنے والے مسافر دس گھنٹے تاخیر سے پہنچے ۔ کئی مسافر ووٹ سے ہوئے محروم 

share with us

منگلور 13؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) سعودی عربیہ سے وایا ممبئی منگلور پہنچنے والی ایر انڈیا فلائٹ دس گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے کئی مسافر جو ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے ووٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایر انڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ فلائٹ جدہ سے ممبئی چھتراپتی شیواجی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر صبح پانچ بجے پہنچنے والی تھی لیکن وہ دوپہر تین بجے پہنچی۔ ممبئی سے کنیکٹنگ فلائٹ صبح دس بجکر پچیس منٹ پر تھی لیکن وہ جدہ سے پہنچنے والی ایر انڈیا تاخیر سے پہنچنے سے اس نے صبح ہی منگلور کے لیے اڑان بھری ۔ مسافروں کے لیے دو باتوں کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا تھا ، ایک یہ کہ یاتو وہ کالیکٹ کے لیے سفر کریں اور وہاں سے منگلور پہنچیں یا پھر پھر ممبئی منگلور ڈائریکٹ فلائٹ کا انتخاب کریں۔ ذرائع کے مطابق اکثر مسافروں نے ممبئی سے منگلور کے لیے ڈائریکٹ فلائٹ کا انتخاب کیا تھا اور ممبئی پہنچنے والی ایر انڈیا فلائٹ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے تمام مسافر ووٹ سے محروم ہوگئے۔ ایک ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ جان بوجھ کر اس طرح کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا