English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر پارٹی کسی دلت کو وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو میں عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں : سدارامیا 

share with us

 

میسور 13؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) کانگریس کے سی ایم امیدوار نے کہا کہ اگر کانگریس ہائی کمان دلت کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے تو میں عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہائی کمان دلت کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرتی ہے مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں رہے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں 13مئی 2013کو وزیر اعلیٰ بنا تھا اور میں نے پانچ سال حکومت کی۔ کانگریس 120سیٹوں کے ساتھ دوبارہ اقتدار پر آئے گی اور میری دونوں حلقوں سے جیت یقینی ہے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد میں کسی بھی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا لیکن پارٹی کا رکن بن کر کام کروں گا ۔ مزید کہا کہ میرے انتخابی مہم میں حصہ لینے کا مقصد یہ تھا کہ اس سے یہ غلط پیغام عام نہ ہوجائے گا وزیر اعلیٰ نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ میں کسی کو بھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں گا نہ بی ایس ایڈی یوروپا کو نہ اور کمار سوامی کو ۔ انہو ں نے کہا کہ میں انتخابی مہم میں حصہ لے کر تھک گیا ہوں اور میں دو دن مکمل طور پر آرام کروں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا