English   /   Kannada   /   Nawayathi

شملہ میں بس کھائی میں گرنے سے 7 لوگوں کی دردناک موت ،درجن بھر افراد زخمی

share with us

شملہ :13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ہماچل پردیش کے شملہ کے پاس ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 7 لوگ ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بس مانو سے راج گڑھ کی جانب جا رہی تھی اور بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کے بعد گاؤں والوں نے جائے حادثے پر پہنچ کر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے بتایا کہ جائے حادثے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے اور لاشوں کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق  سرمور کے سنورا کے پاس بس گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے دوران مسافروں کا سر بس میں ٹکرا جانے سے ان کو گہری چوٹ لگی۔ جب تک راحت کام شروع ہوتا 7 مسافروں کی موت ہو چکی تھی۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا