English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے داماد سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے 

share with us

 

لکھنو 12؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) ہندوستان کے مشہور عالم دین واستاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے داماد مولانا محی الدین باندوی ایک سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مرحوم ایک کامیاب تاجر تھے۔ اپنے تجارتی سفر سے لوٹنے کے دوران جانور کی حفاظت میں ان کی گاڑی حادثہ کی شکار ہوگئی اور اسی وقت انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ مرحوم حضرت مولانا شاہ حسن مانی ندوی بھاگلپوری کے بھانجے ہیں۔ ادارہ فکروخبر اس موقع پر حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی اور ان کے رشتہ داروں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا