English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ستر سے زائد فیصد ووٹنگ،ایم ایل اے منکال ویدیا نے جیت کو بتایا یقینی

share with us

بھٹکل 12؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل۔ ہوناور اسمبلی حلقہ کی سیٹ کے لیے آج کل 248بوتھوں پر پولنگ ہوئی ۔ شہر بھٹکل کے ساتھ اس کے مضافاتی علاقے ، شرالی ، مرڈیشور ، ہوناور مضافاتی علاقوں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ جس کا فیصد76 ریکارڈ کیا گیاہے ۔ بھٹکل میں نوجوانوں میں عجیب جوش وخروش دیکھا گیا ۔ تمام پولنگ بوتھ میں اپنے اپنے بوتھوں کے افراد کو پولنگ بوتھ پہنچانے کے لیے خصوصی سواریوں کا بھی نظم کیا گیا تھا جس کے ذریعہ نوجوانوں نے متعلقہ گھروں تک پہنچ کر ووٹنگ کی اہمیت بتاتے ہوئے لوگو ں کو پولنگ بوتھ تک لے آئے۔ کانگریس کے امیدوار منکال وائیدیا نے مرڈیشور کے بدرو منے سرکاری اسکول سیکٹر نمبر 135میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ لوگ اپنے رائے دہی کا صحیح استعمال کریں ۔ مجھے لوگوں پرمکمل اعتماد ہے کہ وہ مجھے ضرور جتاکر لائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا