English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستِ کرناٹک میں ستر فیصد پولنگ 

share with us

بھٹکل/بنگلور 12؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) ریاستِ کرناٹک میں 222سیٹوں کے لیے آج اسمبلی انتخابات ہوئے ۔ اکثر جگہوں سے ملی اطلاعات کے مطابق انتخابات پر امن رہے البتہ بعض علاقوں سے معمولی جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ریاست میں بھر میں ووٹنگ کے لیے 55,600پولنگ بوتھ کے انتظامات کیے گئے تھے جس کے لیے ساڑھے تین لاکھ سیکوریٹی گارڈز تعیینات کیے گئے ۔صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک لوگوں نے اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیے۔ ایکزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ جے ڈی ایس کنگ میکر کا کردار نبھائے۔ تازہ ایکزٹ پول بتارہا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کودونوں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ فیصلہ 15مئی کو آنے والا ہے ، اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ عوام نے کس پارٹی کو اپنے کے لیے انتخاب کیا ہے۔ ہر ایک پارٹی اپنی جیت کو یقینی بتارہی ہے لیکن اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بی جے پی نے اپنی جیت کو یقینی بتاکر حکومت بنانے کی بھی تاریخ کا اعلان کیا ۔ بی جے پی کے سی ایم امیدوار ایڈی یوروپا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 150سیٹوں پر قبضہ کریں گے اور 17مئی کو اپنی حکومت بنائیں گے اورانہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کی مرتبہ وہ بہترین حکمرانی کریں گے۔دوسری طرف کانگریس کے سی ایم امیدوار سدارامیا نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ ایڈی یوروپا ذہنی طور پر پریشان ہیں اس لیے وہ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم واضح اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار پر آئیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا