English   /   Kannada   /   Nawayathi

نتائج سے قبل یڈی یورپا کا دعوی،150 سیٹوں میں جیت درج کر 17 مئی کو حکومت بنائوں گا

share with us

شیموگہ:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار بی ایس ید یورپا نے نتائج آنے سے قبل ہی دعوی کیا ہے کہ ہمیں 150 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور میں 17 مئی کو حکومت بناؤں گا۔کرناٹک میں بی جے پی کےوزارتِ اعلیٰ کے  عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ ہمیں صوبے میں 150 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور میں 17 مئی کو سرکار بنانےجا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبےکے لوگ سدھارمیا سرکارسے عاجز آ چکے ہیں۔میں کرناٹک کے لوگوں کو اعتماد دلاتا ہوں کہ میں صوبے میں بہترین حکمرانی دینے جا رہا ہوں۔ اس سے پہلے بی ایس یدی یورپا نے ووٹنگ سے قبل اپنے گھر میں پوجا کی ۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بھی بی جے پی کے منصبِ وزارت ِ اعلیٰ کے امیدوار بی ایس ید یورپا نے پر اعتماد لہجے میں کہا تھا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی سرکار بننے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم سے کم 135 ۔140 سیٹیں جیتنے والے ہیں اور ہمارا ہدف 150 سیٹوں پر فتحیاب ہو نے کا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا