English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اسمبلی انتخابات: دوپہر 3 بجے تک 56 فیصد ووٹنگ

share with us

 

بنگلور:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی پولنگ جاری ہے تازہ اطلاع ملنے تک 56 فی صد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں، بی جے پی کے وزیر اعلی کے امید وار یدورپا اور ریاستی وزیر اعلی سدا رمیا نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔بی جے پی کی جانب سے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار بی ایس یدیورپا صبح ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔بھارتی حکومت میں کابینی وزیر سدا نند گوڑ نے پترمیں اپنا ووٹ ڈالا۔ریاست میں آج 3 بجے تک 56 فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ووٹنگ کے دوران ہلینارسی پورا کے ایک گاؤں میں کانگریس کے امیدوار پر پتھر پھینکے گئے۔غور طلب ہے ریاست میں ووٹنگ کے لیے 55،600 پولنگ بوتھ کا انتظام کیا گیا ہے اور ان پولنگ بوتھوں پر ساڑھے تین لاکھ سکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ریاست میں 4 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان میں سے 2.52 کروڑ مرد اور 2.44 کروڑ خواتین جبکہ 4552 تیسرا صنف (تھرڈ جینڈر)ہیں۔واضح رہے کہ ریاست میں 224 سیٹوں پر انتخابات ہونے تھے جن میں سے  222 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے،

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا