English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمدگی کیس:آر آر نگر میں الیکشن ملتوی، 28 مئی کوہوگی ووٹنگ

share with us

بنگلورو :11/مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمدگی کیس کے بعد راج راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ کے الیکشن کو رد کردیا گیا ہے۔ اب راجیشوری اسمبلی حلقہ میں 28 مئی کو ووٹنگ کرائی جائے گی جبکہ ووٹوں کی گنتی 31 مئی کو کی جائے گی۔ فرضی ووٹر کارڈ ملنے کے بعد بنگلورو پولیس نے کانگریس کے راج راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ سے موجودہ ممبر اسمبلی منی رتنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔غور طلب ہے کہ منگل کو الیکشن کمیشن نے کرناٹک کے بنگلورو کے راج راجیشوری نگر کے جلاہلی میں ایک فلیٹ سے 9746 ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد کئے تھے۔ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ یہ فلیٹ کانگریس کے ایک ممبر اسمبلی کا ہے۔ کرناٹک کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے اس معاملہ کی سبھی رپورٹ الیکشن کمیشن کو سونپ دی تھی۔ ریاست کی 224 سیٹوں پر 12 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ حالانکہ اب کمیشن نے راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ کے الیکشن کو رد کرکے اس کے الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔ یہاں 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 31 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سیاسی حکمت عملی کے تحت کرناٹک کے بنگلورو میں واقع راج راجیشوری نگر میں ایک فلیٹ میں ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھا گیا تھا۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کیلئے ثالثی کے ذریعہ انہیں الیکشن میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔فلیٹ سے برآمد ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 9896 ووٹر آئی ڈی کے علاوہ 6342 ووٹر ایکنالوجمنٹ فارم کی رسید اور بی بی ایم پی مہروں کے بغیر 20700ایکنالوجمنٹ رسیدیں بھی ملی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ سارے ووٹر آئی ڈی کارڈ اصلی تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا