English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں سالانہ اجلاس کا انعقاد

share with us

بھٹکل:10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) الحمدللہ آج 23 شعبان المعظم 1439ھ مطابق 10 مئی 2018ء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام جامعہ کی مسجدمیں صبح 10:30 بجے منعقد ہوا، جس میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے سالانہ تعلیمی روداد پیش کی، اور علما ء کرام کے خطابات بھی ہوئے۔جامعہ اسلامیہ کے مہتمم صاحب نے سالانہ رپورٹ میں سال بھر کے مختلف ثقافتی ودعوتی پروگراموں کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی و اصلاحی ترقی میں جو مفید امور انجام دیے گئے اس کو عوام الناس کے سامنے رکھا،اور ان تمام احباب کے حق میں تشکر کے کلمات کہے جنھوں نے دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے جامعہ اسلامیہ کا تعاون فرمایا،اللہ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے،  نیز سرپرستوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنی اولاد کی دینی، تعلیمی و اخلاقی  اعتبار سے فکر کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اپنی اس مفوضہ ذمہ داری کو بحسن و خوبی ادا کریں۔
     اس موقع پر مولانا عرفان صاحب ندوی نے حاضرین کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم کے حصول سے زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی ملتی ہے اور حقوق کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔مولانا خواجہ صاحب ندوی نے دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں  مفید باتیں ارشاد فرمائیں۔

     ملحوظ  رہے کہ شعبۂ ثانویہ کے اجمالی نتائج مولانا عبدالسمیع ارمار ندوی نے اور شعبۂ عالیہ و حفظ کے اجمالی نتائج مولانا رحمت اللہ صاحب ندوی نے پیش کیے۔ شعبۂ ثانویہ کا اجمالی نتیجہ 77%فیصد اور عالیہ کا 87.84% اور شعبہ حفظ کا 97% فیصد رہا۔ 
    اخیر میں ماسٹر سیف اللہ صاحب نے اپنے احساسات کا اظہار فرمایا۔ صدر جامعہ مولانا اقبال صاحب ملا ندوی کے صدارتی کلمات اور دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔اس اجلاس میں نظامت کے فرائض مولانا مذکر صاحب ندوی نے بحسن و خوبی انجام دئے، اور جلسہ کے آغاز میں برادرم ذکوان شوپا نے کلام اللہ کی تلاوت کی اور دانش شنگیٹی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ 

پورے جامعہ میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کے نام کچھ  یوں ہیں: 

عالیہ میں اول: محمد دانش ابن محمد غوث شنگیٹی (94.66%) پنجم عربی ب 
دوم: اسجد انیق ابن کفایت اللہ کاسرکوڈ(94.22%) پنجم عربی ب 
سوم: شہباز ابن عبدالرؤوف کڑپاڑی (93.74%) ہفتم عربی الف 

خصوصی درجات میں اول : سید احمد ابن سید زبیر علی اکبرا (95.95%)خصوصی اول 

ثانویہ اول: عدنان ابن محمد امین عجائب (99.84%)دوم عربی ج 
دوم: حمزہ ابن عبدالباری ڈی یف (99.72%)دوم عربی ج 
سوم: محمد سعدی ابن محمد عرفان یس یم (98.68%)دوم عربی الف 

شعبۂ حفظ میں اول: عبداللہ انیس ابن محمد شریف مختصر (98%)
دوم: عبدالحلیم ابن ضیاء اللہ ڈی ایف (97%)
    ہم ان طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین)

(علاقات عامہ)
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا