English   /   Kannada   /   Nawayathi

سونیا گاندھی کی اٹلی کی شہریت پر بی جے پی کے بیان پرراہل گاندھی کا جواب،میری ماں بھارت کی حقیقی شہری ہیں: راہل گاندھی

share with us

بنگلور:10/مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سونیا گاندھی کی اٹلی کی شہریت پر بی جے پی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ماں نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ان کی شہریت پر سوال اٹھانا نامناسب ہے۔بنگلور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا '' میں ابھی تک جس سے بھی ملا میری ماں ان سے زیادہ بھارتی ہیں اور اگر وزیراعظم مودی کو میری ماں کو گالی دینے سے خوشی ملتی ہے تو  وہ ایسا کئی دفعہ کر سکتےہیں''۔واضح رہے کہ بی جے پی نے ریاست کی سیاست میں سونیا گاندھی کی شراکت داری پر ان کے اطالوی ہونے پر سوال کیا تھا، بی جے پی نے ان کے پہلے نام انٹونیو مائینو کا حوالہ دیتے ہوئے انھیں اٹلی کا شہری بتایا تھا۔بی جے پی نے ٹویٹ کیا تھا '' آج، مس انٹونیو مائینو کرناٹک میں اپنا آخری گڑھ بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، کرناٹک ایسے لوگوں سے سبق حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں ہے جنھوں نے بھارت کے سنہرے 10 برس برباد کیے ہیں''۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے کرناٹک انتخابات کے پیش نظر یکم مئی کو ایک ریلی میں راہل گاندھی کو 15 منٹ تک مادری زبان کے علاوہ کسی بھی زبان میں بولنے کے لیے چیلنج کیا تھا۔کرناٹک اتنخابات کی آخری مہم میں راہل گاندھی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ انھیں پورا یقین ہے کہ کانگریس کی فتح ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے 5 برسوں میں کرناٹک میں خوب ترقی کی ہے اور آگے بھی اسے جاری رکھیں گے۔قابل ذکرہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو ووٹنگ اور 15 مئی کو ووٹز کی گنتی ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا