English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس کی حمایت ملنے کے بعد اب میری جیت یقینی : آزاد امیدوار عبدالرحمن ٹونکا 

share with us

بھٹکل 09؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) آزاد امیدوار کے طور پر بھٹکل ، ہوناور اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑرہے عبدالرحمن ٹونکا کو جے ڈی ایس پارٹی نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوناور میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک کمار سوامی نے عبدالرحمن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی ایس کے تمام کارکنان اب عبدالرحمن ٹونکا کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھٹکل اسمبلی حلقہ سے جے ڈی ایس امیدوار کے طور پر کئی نام سامنے آچکے تھے لیکن حالات نے کروٹ لیتے ہوئے آخری دن پرچۂ نامزدگی واپس لے کر جے ڈی ایس پارٹی کی نمائندگی ختم ہوگئی تھی۔ سب سے پہلے جے ڈی ایس اس حلقہ سے امیدوار کے طور پر عنایت اللہ شاہ بندری کے نام کا اعلان کیا گیا تھا ،مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر عنایت اللہ شاہ بندری نے امیدواروں کی فہرست سے اپنا نام ہٹادیا جس کے بعد باقاعدہ طو پر جے ڈی ایس کی جانب سے بطور امیدوار امجد ایس ایم نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا ، لیکن پرچۂ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بھی انہو ں نے اپنا پرچہ واپس لینے کی وجہ سے یہ جے ڈی ایس کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں تھا۔ اب اس کو دیکھتے ہوئے جے ڈی ایس کے ہائی کمان نے عبدالرحمن کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ جے ڈی ایس کی حمایت ملنے کے بعد اب ان کی جیت یقینی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا