English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ، کانگریس پارٹی کے روڈ شو میں سیکڑوں عوام نے کی شرکت 

share with us

مجھے عوام پر بھروسہ ہے وہ ضرور مجھے جتائیں گے : منکال وائدیا 

بھٹکل 09؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ روڈ شو میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیتے ہوئے کانگریس سے اپنے تعلق کا اظہار کیا۔اس میں کانگریس کے امیدوار منکال وائدیا سمیت کانگریس کے مقامی اعلیٰ عہدیداران بھی شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر وسکریٹری سمیت بڑی تعداد میں ادھیڑ عمر کے افراد اور نوجوانوں نے اس میں شرکت کی۔روڈ شو کا آغاز پرانے بس اڈے سے ہوا جہاں سے کانگریس کو ووٹ دو ، کانگریس ہماری پارٹی ، جیتے گی بھائی جیتے گی کانگریس جیتی گے، اور منکال وائدیا جئے کے نعرہ لگاتے ہوئے شمس الدین سرکل اور ہاں سے ہوتے ہوئے نوائط کالونی پہنچی جہاں پر کانگریس کے امیدوار منکال وائدیا نے اپنے دلی احساسات کارکنان کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب سے پہلے ہمارے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کی ضرورت ہے۔ اور یہی میرا سب سے اہم مقصد ہے۔ اس سے لوگوں کا ذہن بھی بدل جائے گا اور اچھے عہدوں پر آنے سے اچھے کام بھی ہوں گے۔ جو ہمارے مسائل ہیں ، پانی ، بجلی اور ڈرینیج وغیرہ کی ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان کے گھر تک جاؤں اور ان کے م سائل حل کروں ، انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف بولنے والا ایم ایل اے نہیں ہوں بلکہ کام کرنے والا ہوں ۔ انہوں نے وھاٹس پر اپنے خلاف گردش کررہی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مجھے کچھ فرق پڑھنے والا نہیں ہے، مجھے لوگوں پر بھروسہ ہے کہ وہ ضرور جتائیں گے اور لوگوں کو بھی مجھ پر بھروسہ ہے۔ انہو ں نے کانگریسی کارکنان سے کہا کہ امن وامان برقرار رکھیں اور انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے لوگوں کو تکلیف ہو ۔ انہوں نے اپنی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ 12مئی کو انتخابات میں اپنا حق رائے استعمال کریں گے اور 15مئی کو اسی جگہ پر آکر جیت کا جشن منائیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا