English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبوبہ مفتی کی کل جماعتی میٹنگ محض ایک ڈرامہ،ہمیں شوپیاں میں ہونے والی ہلاکتوں پر انصاف چاہئے:میر واعظ

share with us

جموں :09/مئی2018(فکروخبر/ذرائع)وادی کشمیر کے مزاحمتی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے محبوبہ مفتی کی جانب سے بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ کو ایک ڈرامہ قرار دیا۔میر واعظ نے حکومت پر زور دیا کہ شوپیاں میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں پر انصاف کیا جائے۔میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: '' حکومت کا کل جماعتی اجلاس صرف ڈرامہ ہے! 7 عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا، نہ کوئی ایف آئی آر درج کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی تحقیقات کی گئی ہیں''۔ میر واعظ نے کہا :'' 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے پر پولیس کے سربراہ نے سرکاری فورسز کی تعریف کی لیکن عام شہریوں کی ہلاکت پر وہ خاموش رہے۔ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے''۔انہوں نے بھارتی فورسز کو دیے گئے خصوصی اختیارات (ا فسپا) کو ہٹانے اور ہلاک شدہ افراد کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ وادی میں حالیہ ہلاکتوں کے پیش نظر ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔وادی کشمیر میں گزشتہ چار روز کے دوران 16 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 8 عسکریت پسند، 7 عام شہری اور ایک سیاح شامل ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا