English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات سے قبل بنگلور میں دس ہزار ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ،کانگریس بی جے پی ایک دوسے پر حملہ آور

share with us

بنگلور:09/مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی انتخابات سے محض چند روز قبل بنگلور کے جالاہلی علاقے میں ایک فلیٹ سے کثیر تعداد میں 'فرضی' ووٹر كارڈز ملنے سے کرناٹک میں سیاسی گھمسان تیز ہو گیا ہے۔اس معاملے کے انکشاف کے بعد کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ 'بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے ہی یہ سب غیرقانونی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس فلیٹ سے ووٹر آئی ڈی کارڈز برامد ہوئے ہیں وہ منجولا ننجاموری کا ہے جو کبھی جے پی کی رہنما رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہیے '۔کانگریس کے الزامات کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے کہا 'منجولا 6 برس قبل ہی پارٹی چھوڑ چکی ہیں اور جس فلیٹ سے ووٹر آئی ڈیز برامد ہوئے ہیں وہ فلیٹ کسی نے کرایے پر لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی پر الزمات عائد کرنا چاہتی ہے'۔اس سلسلے میں بی جے پی کے رہنما سدانند گوڑا نے کہا کہ زیر اقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور افسران پر دباؤ ڈال کر ووٹر لسٹ میں بد عنوانی کر وا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 60 ہزار ووٹر آئی ڈی کارڈز کا غلط طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی تھی '۔  وہیں ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کی دیر رات اس سلسلے میں پریس کانفرنس کر کے اسے انتہائی سنگین معاملہ بتایا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔بتا دیں کہ بڑی تعداد میں فرضی ووٹر كارڈز ملنے کے بعد بی جے پی، سددھارميا کی قیادت والی کانگریس حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہے۔ بی جے پی رہنما سدانند گوڑا نے اس کے پیچھے آر آر نگر سے کانگریس امیدوار منی رتنا نائیڈو کا ہاتھ بتایا اور پارٹی نے اس سیٹ پر الیکشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا