English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے ایس ایس ایل سی کے شاندار نتائج ، مجموعی نتیجہ 87.74فیصد 

share with us

پانچ اسکولوں کے سو فیصد نتائج ، نونہال سینٹرل اسکول بھی سرفہرست 


بھٹکل 08؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) اس مرتبہ شہر بھر کے ایس ایس ایل سی کے نتائج شاندار رہے اور پورے تعلقہ کا مجموعی نتیجہ 87.74 فیصد رہا۔ امسال تعلقہ بھر سے 2014 طلباء طالبات نے ایس ایس ایل سی کے امتحانات میں حصہ لیا جس میں 1767طلباء وطالبات کامیاب ہوئیں۔ ان میں سے 487طلباء وطالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئیں ۔ امسال تعلقہ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کی تعداد گذشتہ سالوں کے مقابلہ بہت زیادہ رہی جس پر خود بھٹکل بی ای او نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل امتیازی نمبرات سے اتنے طلباء وطالبات کامیاب نہیں ہوئیں ہیں۔ پورے تعلقہ میں دو طالبات’’ کے کے آننیا آر این این اسکول مرڈیشور‘‘ اور ’’ شریا ویکنّا نائک آنند آشرم اسکول‘‘ نے ٹاپ کیا ان کا مجموعی نتیجہ 98.40 رہا۔ دوسرا مقام ریشمی آر گوڑا، ودیا بھارتی اسکول بھٹکل جن کا نتیجہ 98.24 رہا ، ٹاپ ٹین میں سات طالبات کا تعلق آنند آشرم اسکول سے رہا، بینا وائدیا سے ایک ، ودیا بھارتی سے ایک ، اور سدھارتا سےاسکولوں میں پانچ اسکولوں کے نتائج سو فیصد رہے جس میں سرکاری ہائی اسکول بندر ، سرکاری ہائی اسکول جالی ، مورارجی بورڈنگ اسکول مرڈیشور ، نجی اسکولوں میں نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل اور دیا بھارتی اسکول بھٹکل ان پانچ اسکولوں کا نتیجہ سو فیصد رہا ۔ قومی اداروں کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔ قومی اسکولوں کی بات کی جائے تو نونہال سینٹرل ہائی اسکول بھٹکل سو فیصد نتائج کے ساتھ اول مقام پر رہا ۔انجمن بوائز ہائی اسکول کا نتیجہ 85.71 رہا ، انجمن گرلز ہائی اسکول کا نتیجہ 94.29 ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول 70.34شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کا نتیجہ 73.58 رہا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا