English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس حکومت جہادیوں کی مددگار 

share with us

 مرڈیشور میں یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی ریلی سے کیا خطاب 

بھٹکل 08؍مئی 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں انتخابی مہم زوروں پر چل رہی ہے۔ ایک طرف کانگریس امیدوار کے لیے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے بھٹکل کا دورہ کیا۔دوسری طرف بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ مانگنے کے لیے آج صبح اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرڈیشور کا دورہ کیا اور انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کانگریس کو غیر محفوظ حکومت قرار دیتے ہوئے اسے جہادیوں کی مددگار حکومت ہونے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہا کہ اس کے لیے ہمیں آگے آناہوگاا ور بی جے پی امیدوار کو جتانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سن 1993میں سترہ لوگ مارے گئے لیکن ان کے انصاف کے لیے آج کوئی آواز نہیں اٹھارہاہے۔ انہوں سدارامیا حکومت کو کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ہماری حکومت نے کسانوں کے ایک لاکھ تک کے قرضے معاف کیے لیکن سدارامیا حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کو مجبور کررہی ہے۔ ٹیپو جینتی منانے پر کانگریس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس کے بدلہ انہیں شیواجی کی سالگرہ منانی چاہیے جنہوں نے ملک کے لیے کئی ایک اچھے کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ اب محفوظ حکومت بنانے کے لیے آپ لوگوں کو آگے آنا ہے اور بی جے پی امیدوار کو جتانا ہے۔ بی جے پی کے امیدوار سنیل نائک نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کئی ایک باتیں کہیں اور بی جے پی کو جتانے کے لیے ہرممکن اپنا تعاون پیش کرنے کی درخواست کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا