English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلی سدھارامیا نے مودی و امت شاہ کو قانونی نوٹس بھیجا

share with us

بنگلور:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیراعلی سدھارامیا نے وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعلی کے امیدوار بی ایس یدیورپا کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔سدھارمیا کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے دانستہ طور پر اور بد نیتی کے ساتھ ان کے خلاف غلط اور قابل اعتراض بیان دیا اور ان پر بدعنوانی کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔سدھارامیا نے اپنے ہتک عزت کے نوٹس میں وزیراعظم مودی کے 10 فیصد سرکار والے تبصرہ کا بھی ذکر کیا ہے۔  خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ سدھارامیا کی حکومت ریاست میں کسی بھی کام کے لئے 10 فیصد کمیشن لیتی ہے۔ سدھارامیا نے نوٹس میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے دوران اپنی تقریر میں کئی توہین آمیز، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔اس کے علاوہ سدھارمیا نے مودی کی اس تقریر کا بھی ذکر کیا، جس میں انہوں نے کرناٹک سرکار پر ایز آف ڈوئنگ مرڈرس کا الزام بھی عائد کیا تھا۔سدھارامیا نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی اور اس کے رہنما الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعہ کھلے طور پر عوام کے سامنے پر معافی مانگیں اور مستقبل میں اس قسم کے بے بنیاد بیانات سے گریز کریں۔کرناٹک کے وزیراعلی نے اپنی قانونی نوٹس میں مزید  کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی اوربی جے پی کے دیگر رہنما معافی نہیں مانگتے تو انہیں ہتک عزت کے الزام میں بطور جرمانہ 100 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ریاست میں بی جے پی اور کانگریس دونوں بڑے  پیمانے پر انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور ایک دوسرے پر طرح طرح کے الزام در الزام کا دور جاری ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا