English   /   Kannada   /   Nawayathi

عاپ نیتا آشوتوش کی بڑھی مشکلات ،مہاتما گاندھی کی تذلیل پر درج کی گئی ایف آئی آر

share with us

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنماآسوتوش کے خلاف عدالت نے مجاہد ین آزادی اور ملک کی قدآور شخصیات کی شبیہ مسخ کرنے کی کوشش اور غلط بیانی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہےالزام ہے کہ آسوتوش سیکس اسکینڈل میں ملوث ہونے والے سابق وزیر سندیپ کمار کے دفاع میں ستمبرسنہ  2016 میں ایک بلاگ لکھا تھا۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے لے کر پنڈت جواہر لعل نہرواور بابائے قوم مہاتما گاندھی تک پر متنازع اور غیر اخلاقی باتیں تحریر کی تھیں۔ اسی کیس میں عدالت نے سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ایڈیشنل چیف میٹروپالیٹن مجسٹریٹ ایکتا گابا نے بیگم پور پولس تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ وہ آسوتوش کے خلاف تعزیرات ہند کی 292/293 کے تحت ایف آئی آر درج کریں۔ کورٹ نے یوگیندر نام کے ایک شخص کی شکایت پر یہ حکم جاری کیا ہے۔ایڈوکیٹ پردیپ کھتری کے ذریعہ دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما آسوتوش نے اپنے بلاگ میں تحریر کیا ہے کہ  سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو،اٹل بہاری واجپئی اور سماج وادی رہنما رام منوہر لوہیا کا اپنے وقت میں کئی خواتین کے ساتھ تعلقات تھے۔شکایت کے مطابق انہوں نے مہاتما گاندھی کے سلسلے میں بھی قابل اعتراض باتیں لکھی ہیں ۔کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آسوتوش نے عظیم رہنماؤں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہےاور ان سے منسلک متنازع امور کو پبلک ڈومین(عوام کے درمیان) میں لاکر ان کی شخصیت کو مجروح کرنے کی سعی بھی کی نیز انہوں نے سستی شہرت کے حصول کی بھی کوشش کی ہے جسے نامناسب قرار دیا جائے گا۔
کورٹ نے کہا کہ آسوتوش نے بابائے قوم پر انتہائی غلیظ الزامات عائد کیے ہیں۔مہاتما گاندھی کا ذکر آتے ہی ایک شاندار شخصیت،مجاہد آزادی، انسانیت کے علمبردار شخصیت کی شبیہ سامنے آتی ہے اور ایسے شخص کی یاد ہمیں دلا دیتی ہے جس کی وجہ سے ہی ہم آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا