English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کے ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان 

share with us

اڈپی کو اول مقام ، دوسرے مقام پر ضلع اتراکنڑا 

بھٹکل /بنگلور07؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا سیکنڈری ایجوکیشن ایکزامنیشن بورڈ نے آج صبح گیارہ بجے کے بعد ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیا ۔ نتائج کے امتیازی نمبرات کی حیثیت سے ضلع اڈپی(88.18) کو پہلا مقام حاصل ہوا ۔ دوسرا ضلع اترکنڑا کو (88.12) تیسرا مقام یادگیر (87.01) اور چوتھا مقام جنوبی کنیرا (85.56) کو حاصل ہوا ۔ ریاست میں دو طلبا نے ٹاپ کرتے ہوئے625میں 625 یعنی سو فیصدنمبرات حاصل کیے۔ (1) میسور کے مقیم یہیاس ایم ایس ، سدودیا ہائی اسکول (2) بنگلور کے مقیم سدرشن کے ایس ، ہولی چائلڈ انگلش میڈیم ہائی اسکول ۔آٹھ طلباء نے 625 میں سے 624 نمبرات حاصل کیے ہیں جبکہ بارہ طلباء نے 625میں 623نمبرات حاصل کیے۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیاں آگے رہیں ، لڑکیوں کا فیصد 78.01فیصد ہے جبکہ مجموعی طور پر لڑکوں کا فیصد 66.56ہے۔ کامیابی کے اعتبار سے سالِ گذشتہ کے مقابلہ میں امسال کا نتیجہ 4.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریاست بھر سے 8,38,088طلباء طالبات نے امتحانات دئیے جس میں سے 6,02,802 طلباء وطالبات کامیاب ہوئیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا