English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم کی ریلی کے پیشِ نظر ہزاروں لیٹر پانی برباد کیا جارہا ہے

share with us

 ہبلی کے عوام میں سخت ناراضگی ، بی جے پی اور انتظامیہ کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ 

ہبلی 07؍ مئی2018(فکروخبرنیوز) ریاست بھر میں جہاں کسانوں کے ساتھ ساتھ عام عوام کی ایک بڑی تعداد پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہی ہے ۔دوسری طرف ہبلی میں وزیر اعظم کی آمد کے پیشِ نظر ایرپورٹ سے ریلی میدان تک دھول نکالنے کے لیے راستوں پر پانی بہایا جارہا ہے۔ طیش میں آئے عوام نے سٹی کارپوریشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ دس دن میں ایک مرتبہ پانی کی فراہمی کرتی ہے لیکن نریندر مودی کی ریلی کے لیے ہزارو ں لیٹر پانی روڈ پر بہایا جارہا ہے ، انہوں نے نریندرمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پانی کے مسائل حل کرنے کی باتیں کرتے ہیں اور مہادیوی پانی معاملہ میں کانگریس پر تنقید کرتے ہیں لیکن اس پارٹی کے لیڈران کا عمل اس سے مختلف ہے۔ شہر کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ مسافر اور عوام دھول سے ہونے والی الرجی بیماری سے پریشان ہیں اس وقت نہ ضلع انتظامیہ کوئی قدم اٹھاتی ہے اور نہ سٹی کارپوریشن لیکن افسران اب وزیر اعظم نریندرمودی کو خوش کرنے کے لیے ہزاروں لیٹر پانی برباد کررہے ہیں ۔ اس واقعہ کو لے کر کانگریس لیڈران نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ اس وجہ سے بنایا ہے کہ ریاست میں پانی میں بہت قلت ہے ایسے ہی ڈسٹ فری کرنے کے لیے ہزاروں لیٹر پانی راستوں پر بہانے کاکوئی مطلب سمجھ میں نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا