English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ایم یو تشدد: ہندو یوا واہنی کے دو ملزمین گرفتار

share with us

یوپی:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کی معروف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے ہندو یووا واہنی کے دو ملزمین امت گوسوامی اور یوگیش وارشنے کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں ملزمین کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغام لکھنے اور امن کو نقصان  پہنچانے  کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔آئی جی علی گڑھ زون ڈاکٹر سنجیو گپتا کا کہنا ہے : ''دو افراد کو پرانے شہر میں مبینہ طور پر تششد پھیلانے کی کوشش کے الزم میں گرفتار کیا گیا ہے''۔خیال رہے کہ کشیدہ حالات کے مدنظر  اے ایم یو میں انٹرنیٹ کی خدمات   منسخ کر دی گئی تھیں۔ ساتھ ہی شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔غور طلب ہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں جناح کی 80 برس پرانی ایک تصویر کے حوالے سے تشدد پیدا ہوگیا تھا۔ علیگڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ستیش گوتم نے جناح کی تصویر ہٹانے  کے لیے علیگڑھ انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا، اس کے بعد ہندو یوا واہنی کے شرپسند عناصر نے یونیورسٹی کیمپس میں گھس کر ہنگامہ کیا۔واضح رہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلباء یونیئن کا کہنا ہے کہ جناح کی تصویر آزادی سے پہلے 1938 میں اس وقت لگائی گئی تھی جب انہیں طلباء یونیئن نے تاحیات رکنیت سے نوازہ تھا اور جناح یونیوسٹی و طلباء کے لیے محض ایک تاریخ ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا