English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرآن مجید سے گہرا ربط و تعلق دنیا و آخرت میں فلاح کا سبب ہے:مولانا عبد السبحان ناخدا ندوی

share with us

مدرسہ خیر العلوم بھٹکل کی سالانہ تقریبات۔ تکمیل حفظ کی محفل کے ساتھ طلبہ کے خوبصورت اسلامی ثقافتی مظاہرے

بھٹکل07؍ مئی 2018(فکروخبر/پریس ریلیز) قرآن مجید اللہ کی طرف سے انسانوں کے نام آخری پیغام ہے ۔ لیکن قرآن مجید کی تعلیمات کی طرف ہمیں جتنی توجہ دینی تھی ہم نے اس طرح سے نہیں دی ۔ آج یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہم بے وقعت ہو گئے ہیں ۔ مدرسہ خیر العلوم بھٹکل کی سالانہ تقریبات کے موقع پر منعقد تکمیل حفظ اور ننھے منے بچوں کے اسلامی ثقافتی مظاہرے کے پروگرام میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے ضیاء العلوم رائے بریلی لکھنو کے استاذ مولانا عبدالسبحان ناخدا ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ امت مسلمہ آج جس طرح آزمائشی دور اور ناگفتہ بہ حالات کا رونا رو ہی ہے اس کی بہت ساری وجوہات کے ساتھ بنیادی وجہ قرآن مجید سے دوری اور اسے نظام حیات نہ بناکر زندگی گزارناہے ۔ مولانا ندوی نے واضح الفاظ میں کہا کہ قرآن سے حقیقی ربط و تعلق ہماری عظمت رفتہ کو بحال کر سکتی ہے اور یہی چیزاخروی نجات کابھی ذریعہ ہے ۔ مولانا نے اس موقع پر اہل محفل کو اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبد العظیم قاضیا ندوی نے کہا کہ ملت کے ان نونہالوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ملت کا مستقبل کس قدر روشن اور تابناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے قائد ہیں اور ان طلبہ کو دیکھ کر ان کی نسبت اچھی امید بندھ جاتی ہے ۔ننھے منے بچوں کے شاندار اسلامی ثقافتی مظاہرے دیکھ کر انہوں نے ان کے اساتذہ سمیت سرپرستان کو بھی مبارکباد دی ۔ پروگرام میں جلسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ خیرالعلوم مولانا حسن غانم اکرمی ندوی نے بتایا کہ ابتدائی سال اعدادی درجات شروع کرنے کے بعد گزشتہ سال سے مکتب کا نظام قائم کیا گیا ۔پہلے سال طلبہ کے حوصلہ افراء نتائج اوران کے سرپرستوں کی جانب سے مثبت تعاون ملنے پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا ۔ اس سے پہلے مدرسہ کے استاذ مولانا عثمان غنی آدم ندوی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی ۔جس کے بعد مدرسہ کے ننھے منے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ مدرسہ کے سرپرست اور صاحب نسبت بزرگ حضرت مولانا صادق اکرمی ندوی مدظلہ العالی نے ایک طالب علم رآف پیشمام کا تکمیل حفظ کراتے ہوئے پر سوز دعا کی ۔مولانا صادق ندوی نے اس مبارک مجلس کے انعقاد کی توفیق پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ قریب سوا نو بجے شب بھٹکل کے خوشحال شادی ہال میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس کا آغاز محضار احمد سدی احمدا کی تلاوت اور عبد الصبور اکرمی کی نعت سے ہوا ۔ مولوی ابو ذر ندوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور مولانا طارق اکرمی ندوی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔ رات قریب ساڑھے گیارہ بجے پروگرام اختتام کو پہنچا۔ منتظمین مدرسہ کی طرف سے تواضع کامعقول انتظام کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا